ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 سالہ نوجوان ہلاک

اُڈپی میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 سالہ نوجوان ہلاک

Sat, 25 May 2024 12:46:18    S.O. News Service

اُڈپی ، 25/ مئی (ایس او نیوز) شیروا منے بیٹو کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی زد میں آنے کی وجہ سے ایک 20 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا ۔ 
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق  مہلوک نوجوان کا نام رکشیت پجاری ہے جو اس وقت بجلی کی زد میں آ گیا جب وہ نہانے کے لئے ایک ٹوائلیٹ کے پاس کھڑا ہوا تھا ۔ رکشیت شیروا کے ایم ایس آر ایس کالج میں سیکنڈ ایئر بی سی اے کا طالب علم تھا ۔ وہ باتھ روم کے پاس بے ہوش پڑا ہوا ملا تو اس کے گھر والوں نے فوری طور پر منی پال اسپتال میں منتقل کیا مگر علاج کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا ۔      


Share: